بھٹکل 7 ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل کے 16 گرام پنچایتوں میں ہورہے انتخابات کو لے کر آج سے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا، آج پیر کو پہلے دن 13 پرچے داخل کئے گئے جس میں ایک شیڈول کاسٹ،تین بیک ورڈA اور 9 جنرل کٹیگری کے رہے۔
خیال رہے کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 11 ڈسمبر ہے۔
بھٹکل میں گرام پنچایت انتخابات کو لے کر سیاسی پارٹیوں کے کارکنان میں دلچسپی نہیں دکھائی دے رہی ہے، جبکہ پتہ چلا ہے کہ بھٹکل رکن اسمبلی سمیت سابق رکن اسمبلی اپنی پارٹی کے کارکنوں کو پنچایت انتخابات میں کھڑے ہونے کی درخواست کررہے ہیں۔